Friday, 8 March 2019

International Women Day...

#InternationalWomenDay

آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے... اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی معاشرے میں عزت و وقار بلند کرنا اور لوگوں کے شعور و آگہی میں اضافہ ہے...

اسلام نے خواتین کو بہت عزت و مقام دیا ہے... عورت جب ماں ہے تو اس کے قدموں تلے اولاد کی جنت، بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث اور بیٹی ہے تو اپنے والد کے لئے رحمت... میں اس موقع پر خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کائنات میں عالمین میں تمام خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ زہرا (س) بنتِ محمد مصطفیٰ رسول اللہ (ص) کو... آپ کی شان آپ کے فضائل یقیناً ہمارے علم و عقل سے بہت بلند ہیں... یہیں سے اندازہ لگا لیجیے کہ آپ کے قدموں میں جن بچوں کی جنت ہے وہ خود جنت کے سردار ہیں... آپ اپنے شوہر کے نصف ایمان کی وارث اور وہ بھی وہ عظیم ہستی جو خود کُل کا کُل ایمان ہیں... آپ اپنے والدِ محترم کے لئے رحمت اور والدِ محترم بھی وہ عظیم ترین ہستی جو خود رحمت اللعالمین ہیں... سبحان اللہ... اس میں کوئی شک نہیں کہ بی بی پاک کی حیاتِ طیبہ میں ہم سب خصوصاً ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کے لئے بہترین نمانہ عمل موجود ہے...

آج کی خواتین نا صرف گھریلو امور نبٹاتی ہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں... ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم اور عملی طور پہ مختلف شعبوں میں ان کی شمولیت بہت ضروری ہے... پڑھی لکھی عورت پڑھا لکھا معاشرہ بناتی ہے...

میں اس موقع پر اپنی پوری ٹیم کو بھی شاباش دینا چاہتا ہوں... میری ٹیم میں موجود ہر ایک ممبر اپنی زمہ داریوں کو سمجھتا ہے... ہم بناء کسی زاتی غرض و فائدہ کے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک معیاری پلیٹ فارم مہیاء کرتے ہیں... مجھے اپنی ٹیم پہ فخر ہے جس طرح یہ تمام ممبرز اپنی زاتی مصروفیات سے وقت نکال کر آپ سب کے لئے کوششیں کرتے ہیں...

آج کے دن صرف یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ اپنا وقار بلند رکھیے... آپ کا وقار بلند ہے تو قوم و ملت کا وقار بلند ہے... یاد رکھیے جب تک ہماری خواتین کے سروں پہ حجاب ہے ہمارے سر فخر سے بلند ہیں اور ہم سر اٹھا کر چلتے ہیں...

اللہ پاک آپ سب کو دنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائیں الہی آمین

#ShahbazAliNaqvi #Shoby

No comments:

Post a Comment