Sunday, 3 November 2019

Soul Healers... You Are Your Own Power

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین
تمام تعریفیں صرف اللہ پاک کے لئے ہیں اور درود و سلام ہے حضرت محمد ص پہ اور آپ ص کی آلِ پاک ع پر

زندگی۔۔۔ ہمیشہ سے یہی کہتا آیا ہوں کہ ہم سب اپنے اپنے حصے کی جنت میں اپنا اپنا وقت گزار رہے ہیں۔۔۔ یہ الگ بات کہ دوسروں کی جنتیں دیکھ کر ہم اپنی جنت میں موجود تمام نعمتوں کو بھول جاتے ہیں۔۔۔ جلد باز اور ناشکرے تو ہم ہیں ہی، بس اسی چیز کو endorse کرتے ہوئے ہم دوسروں کی جنتوں کا موازنہ اپنی جنت سے کرتے ہوئے خود اپنی جنت کو دوزخ بنا دیتے ہیں۔۔۔ اور وہیں سے ابتداء ہوتی ہے نقصان کی۔۔۔ نقصان جو میرا، آپ کا اور ہم سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا بلکہ مجموعی طور پہ اس معاشرے کا ہوتا ہے۔۔۔

افسوس یہ ہے کہ اس سارے المیہ میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوتا جو ہمیں culprit یا victim ہوتے ہوئے بھی سننا پسند نہیں کرتا۔۔۔ زیادہ بڑا المیہ یہ ہے کہ اس معاشرے میں لوگ پڑھنے سے زیادہ لکھنے اور سننے سے زیادہ بولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔ نتیجہ وہی، نقصان اور نقصان کے نتیجے میں تباہی۔۔۔

کیا ہی اچھا ہو نا کہ ہمیں کوئی ایسا مل جائے جو ہمیں جانتا نہ ہو۔۔۔ جسے ہمارے کسی action سے کوئی فرق نہ پڑتا ہو۔۔۔ جو صرف neutral ہو کر، صرف ایک انسان ہونے کے ناطے ہمیں سنے۔۔۔ اچھا برا، نیک بد کچھ بھی pre assume کئے بغیر صرف اس لئے سنے کیونکہ ہمیں سننے والا کوئی نہیں۔۔۔ اور یہی سننا اور سننے کے بعد بالکل غیر جانبدار رہتے ہوئے ہمیں وہ suggest کرنا جو ہمارے لئے ضروری ہو، ہمارے لئے مثبت ہو اور ہمارے لئے مسائل، مشکلات اور ہریشانیوں سے نکلنے کا آسان راستہ ہو۔۔۔

افراتفری اور خود پسندی کے اس دور میں اب بھی کچھ لوگ ہیں جو اپنا نہیں سوچتے اور ایسے لوگ یقیناً حبس زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکے ہوتا ہیں۔۔۔ چند دن پہلے ہیلرز کی ایک ٹیم ممبر نے مجھے اپنے ایک پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا جو الحمد للہ اب مکمل ہو چکا ہے اور اب فنکشنل ہے۔۔۔

ہلیرز زندگی کی مختلف domains سے professionals کی ٹیم کے ساتھ صرف آپ کو سنیں گے۔۔۔ جہاں تک ممکن ہوا آپ کے مسائل کے حل آپ کو guide کئے جائیں گے۔۔۔ یہاں آپ کو judge نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف listen suggest and guide کریں گے۔۔۔ مجھے یہ پراجیکٹ بہت پسند آیا ہے۔۔۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پیچھے زاتی اغراض و مقاصد نہیں ہیں۔۔۔ ان کا واحد مقصد آپ کی خدمت کرنا ہے۔۔۔ کسی بھی طرح آپ کے دل اور دماغ کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔۔۔ ان کے ہراجیکٹ کی تفصیلات آپ کو ان کے آفیشل پیج سے مل جائیں گی۔۔۔

میں ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں

https://www.facebook.com/Soul-Healers-102323461212855/

شہباز علی نقوی

No comments:

Post a Comment